جمعہ‬‮   12   ستمبر‬‮   2025
 
 

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن میں 8 دہشتگرد جہنم واصل

       
مناظر: 535 | 16 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے علاقے زنغارہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے 2 جوان زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدقسمتی سے 2 بھی بچے شہید ہوگئے۔