جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان ، ٹی ٹی پی میں پھوٹ پڑ گئی

       
مناظر: 920 | 22 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی مہمند،سوات اور باجوڑ ایجنسی مرکزی قیادت سے ناراض ہیں اور علیحدگی کیلئے مشاورت کررہے ہیں، اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کی جانب سے انتظامی امور میں محسود اور وزیر قوموں کو دوسرے قبائل پر فوقیت دینا، مرکزی قیادت کا اہم معاملات میں باقی گروپوں سے مشاورت نہ کرنا، افغان جنگجوؤں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کرنا بھی اختلافات کی وجہ ہیں۔
اختلافات کے باعث گزشتہ دنوں ٹی ٹی پی باجوڑ کے اہم لیڈر شیخ گل محمد اور سوات کے ڈاکٹر حمود نے مفتی نور ولی کے ساتھ جرگہ بھی کیا تاہم مفتی نورولی کی جانب سے مطالبات ماننے سے انکار پر جرگہ ناکام ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0