لاہور (نیوز ڈیسک ) بھارت میں سکھوں کی علیحدگی پسند تحریک خالصتان زور پکڑنے لگی، رہنماء خالصتان تحریک پرم جیت سنگھ پمی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بھارت سے آزادی بہت قریب ہے۔ 92 نیوز کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب جلد بھارت سےآزاد ہوگا، پنجاب ایسی ریاست ہے جس نے کبھی بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ پرم جیت سنگھ پمی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی آزادی بہت قریب ہے، دنیا بھر کے پنجابیوں نے ریفرنڈم کے ذریعے بھارت کے منہ پر جمہوری تھپڑ مارا۔