جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان میں زلزلہ، آرمی چیف کا پاک فوج کے تمام یونٹس کو تیار رہنے کا حکم

       
مناظر: 978 | 22 Mar 2023  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے زلزلے کے بعد پاک فوج کے یونٹس کوتیار رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ پاک فوج کے یونٹس اسلام آباد، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کسی بھی ہنگامی صورت میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ زلزلے میں اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، عمارتوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات ہیں۔پاک فوج کے یونٹس کسی بھی علاقے میں نقصان کی اطلاع پر سول انتظامیہ کی معاونت کریں گے، یونٹس فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کریں گے۔ تمام متعلقہ آرمی اور ایف سی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیاگیا ہے، پاکستان آرمی قدرتی آفات ہوں یا سیکیورٹی کے درپیش چیلنجزعوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0