ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

ملک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

       
مناظر: 210 | 22 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل پہلا روزہ ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل 23 مارچ بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔ اس سے قبل پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھاکہ چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ اور کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اس کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0