جمعرات‬‮   3   اکتوبر‬‮   2024
 
 

عمران خان 17 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کریں گے

       
مناظر: 359 | 13 Dec 2022  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان 17 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کریں گے ۔ اس ضمن میں 17 تاریخ کو لاہور کے لبرٹی چوک سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں عمران خان بیک وقت احتجاجی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ دوسری جانب اراکین اسمبلی نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق بھی کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے 17 دسمبر کو لاہور میں احتجاجی جلسے کااعلان کردیا ہے ۔ لاہور میں احتجاجی جلسہ لبرٹی مارکیٹ جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں جلسہ ہوگا جس سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔عمران خان نے وسطی پنجاب سمیت لاہور تنظیم کو جلسے کی تیاریوں کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوےحماد اظہر نے بتایا کہ اجلاس میں سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بدترین معاشی صورتحال میں پھنس چکا ہے جس سے نکلنے کا واحد راستہ جلد انتخابات ہیں، ہم سیاست نہیں ریاست بچارہے ہیں ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے عمران خان کے فیصلے کی مکمل تائید کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0