بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

ایل او سی کو عالمی بارڈر بنانےکی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، صدر آزاد کشمیر

       
مناظر: 587 | 5 Apr 2023  

 

مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عالمی بارڈر بنانےکی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں انتخابات اقوام متحدہ کی قراردادوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا لائن آف کنٹرول کو عالمی بارڈر بنانےکی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے کشمیر پر قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات واپس لے۔
قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوم متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے تاکہ کشمیری عوام کو جمہوری حق مل سکے۔
کشمیر سے متعلق مشترکہ قرارداد قانون ساز اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0