اتوار‬‮   19   جنوری‬‮   2025
 
 

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، 1 جوان شہید

       
مناظر: 442 | 6 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شین وارسک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد کمانڈر جان محمد عرف چرغ بھی ہلاک ہونے والوں دہشتگردوں میں شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں 31 سالہ سپاہی حامد رسول بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، مقابلے میں 2 افسروں سمیت سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکار زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں کی کمین گاہوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد معصوم افراد کے قتل و غارت اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیوں میں سرگرم تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مادرِ وطن کے جانباز سپاہی دہشتگردی کے ناسُور کو مٹانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے، سیکیورٹی فورسزز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0