جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

معروف سیاستدان اورویب سائٹ پیارا کشمیر کے کالمسٹ اطہر مسعود وانی کی کوششیں رنگ لائیں ، حدمتارکہ پہ راہداری کھولنے کی قرارداد واپس

       
مناظر: 439 | 6 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف سیاستدان اور ویب سائٹ پیارا کشمیر کے کالم نگار اطہر مسعود وانی کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں 29 مارچ کو حدِمتارکہ پہ راہداری کھولنے کی قرارداد واپس لے لی گئی جبکہ ایک نئی قرارداد متفقہ طور پہ منظور کی گئی جس میں ہندوستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے اور 5 اگست 2019ء کو کئے گئے فیصلے کو واپس لے ۔ نئی قرارداد وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس صاحب نے پیش کی ۔ اس موقع پہ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صاحب اور دیگر اراکینِ اسمبلی نے بھی خطاب کیا اور ہندوستان سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آج متنازعہ قرار داد پیش کرنے والے غیر سنجیدہ رٌکن اسمبلی کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ اور بھارتی ذرائع ابلاغ کے بھانڈوں کے منہ پہ زور دار طمانچہ لگا ہے ۔ اطہر مسعود وانی صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس قرارداد کے مضمرات کو محسوس کیا اور اس کے خلاف مہم چلائی ۔ اٌن کی مہم کے نتیجے میں ہی حریت کانفرنس اور متحدہ جہاد کونسل کے ترجمانوں ، آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعظم محترم سردار عتیق احمد خان صاحب اور راجہ فاروق حیدر صاحب اور صحافی احباب نے اس قرار داد کے خلاف لب کشائی کی اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا جس کے نتیجے میں قرار داد واپس لے لی گئی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0