اسلام آباد (نیو زڈیسک ) بالی ووڈ کے موسیقاروں نے پاکستان کے دو درجن سے زیادہ مقبول نغموں کو چوری کیا ہے اور بالی ووڈ کے 25مشہور گیت دراصل پاکستانی نغموں کی نقل ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میوزک کمپوزیشن کو بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ تخلیقی کام سمجھا جاتا ہے جبکہ کسی نہ کسی طرح بالی ووڈ کے بہت سے بہترین موسیقاروں نے میوزک کمپوزیشن کے پورے عمل کو صرف کاپی اور پیسٹ کے دو مراحل تک آسان کردیا ہے۔ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ بالی ووڈ بے شرمی کے ساتھ دوسرے ممالک کے نغموں کوچوری کرتا ہے اور انہیں کسی قسم کا کوئی کریڈٹ بھی نہیں دیا جاتا ہے۔ چاہے وہ نغمے کو مکمل طورپرچوری کرنا ہو یا چالاکی سے اس کی دھن کو چوری کرنا ہو ، بالی ووڈ ہمیشہ سے غیر ملکی موسیقاروں کی مسلسل نقل کر رہا ہے۔ بالی ووڈ کے کچھ میوزک ڈائریکٹرز نے ہر چیز کو کاپی کیا جبکہ کچھ نے چالاکی سے غیر ملکی گانوں کے ٹکڑوں کا استعمال کیا ہے اور شہرت حاصل کی ۔ بالی ووڈ کی کچھ بہترین نغمے جو پاکستان کے لالی ووڈ کے نغموں سے متاثر ہیں۔1990میں فلم یادوں کے موسم کا نغمہ دل دل ہندوستان دراصل 1987 میں جنید جمشید کے مشہور نغمے دل دل پاکستان سے نقل کیا گیاتھا۔
بالی ووڈ کے وہ 25مشہور گیت جو دراصل پاکستانی نغموں کی نقل ہیں
مناظر: 979 | 7 Apr 2023