\
جمعرات‬‮   12   فروری‬‮   2026
 
 

کبیروالا کا نوجوان عمرہ ادا کرنے پیدل سعودی عرب پہنچ گیا

       
مناظر: 701 | 10 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کبیروالا کا رہائشی نوجوان فیض اللہ عمرہ ادا کرنے پیدل سعودی عرب پہنچ گیا۔ نوجوان نے اگست 2022 میں سفر شروع کیا اور انہوں نے7 ہزار 555 کلومیٹر کا سفر 9 ماہ 14 دن میں مکمل کیا۔ فیض اللہ براستہ ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو، کوئٹہ اور تفتان کے راستے ایران، شارجہ، دبئی اور ابوظبی سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچا۔ دوسری جانب کبیر والا کے رہائشی نوجوان کی سعودی عرب میں داخلے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔