جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

وفاقی سیکریٹری خزانہ کی آزادکشمیر کے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد کی یقین دہانی

       
مناظر: 414 | 10 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایت پر حکومت آزادکشمیر کو درپیش مالی مشکلات اور وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں کٹوتی کے حوالہ سے وفاقی سیکرٹریٹ فنانس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت آزادکشمیر کی جانب سے سینئر موسٹ وزیر/وزیر لوکل گوورنمنٹ ودیہی ترقی خواجہ فاروق احمد، وزیر خزانہ عبدالماجد خان،وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ اور سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اور وفاقی وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں حکومت آزادکشمیر کے وزراء نے وفاقی حکام کو باور کروایا کہ آزاد کشمیر حکومت کے موجودہ سال کے بجٹ کے پیش کرتے وقت وفاقی وزرات خزانہ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ملازمین کی تنخواہوں ،پینشن اور آٹا کی سبسڈی کی مد میں حکومت پاکستان خسارہ پورا کرے گی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس یقین دہانی پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ سینئر موسٹ وزیر حکومت آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد اور وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی وزرات خزانہ آزادکشمیر حکومت کو درپیش مالی مسائل اور لوگوں کی مشکلات کوسمجھے اور اپنے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ خطہ کے عوام کی مشکلات کم ہوں۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے حکومت آزادکشمیر کے وفد کو یقین دلایا کہ مخدوش مالی حالات کے باوجود وفاقی حکومت، آزادکشمیر کے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔ آئندہ چند روز میں ایک اور اعلیٰ سطح کی میٹنگ وفاقی سطح پر ہو گی جس میں حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0