ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

فوج کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والا ملزم گرفتار، سیاسی پشت پناہی میں منظم گروہ کی موجودگی کا انکشاف

       
مناظر: 837 | 10 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی کے دوران پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والا ملزم گرفتار، دوران تفتیش پشت پناہی کرنے والوں کا بھی بتادیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج سمیت مختلف اداروں کے خلاف مہم چلانےوالے گرفتار ملزم واصف کاظمی نے دوران تفتیش سیاسی پارٹی سے تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی پارٹی اور عادل راجہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی پشت پناہی کرتے ہیں، سابقہ خاتون ایم این اے اور عادل راجہ پاک فوج کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کیلئے بھیجتے ہیں۔ ملزم نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ عادل راجہ اور مخدوم شہاب الدین سے برطانیہ میں ایک دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی، عادل راجہ اور سیاسی پارٹی نے ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانے کیلئے منظم ٹیم بنا رکھی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم واصف کاظمی نے عدالت کے سامنے نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر معافی بھی مانگ لی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0