بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آزادکشمیر سپریم کورٹ: ہائیکورٹ کی سزا پر تنویرالیاس کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

       
مناظر: 240 | 13 Apr 2023  

 

مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ہائی کورٹ کی سزا پر حکم امتناع دینےکی درخواست مستردکردی۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی اپیل کی سماعت آزادکشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بینچ کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خواجہ نسیم شامل ہیں۔سردار تنویر الیاس کی جانب سے لیگل ٹیم کی قیادت ایڈووکیٹ رازق خان کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ایک روز قبل سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر سزا سنا کر نااہل کیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں گزشتہ روز اپیل دائر کی تھی۔ آزادکشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0