منگل‬‮   21   جنوری‬‮   2025
 
 

دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ مؤقف اپنانےکی ضرورت ہے: آئی ایس پی آر

       
مناظر: 969 | 15 Apr 2023  

اولپنڈی (نیوز ڈیسک ) آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ مؤقف اپنانےکی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اندرونی اورخطے کے سکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کا عزم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کےلیے ہمہ وقت تیار ہے، سکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشنز کر رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ مؤقف اپنانےکی ضرورت ہے، حکومت نے دہشتگردوں کیخلاف انسداد دہشتگردی کی مہم کی منظوری دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے طے کردہ اہداف کے حصول کے لیے مکمل عزم کی یقین دہانی کرائی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0