اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

راولپنڈی سول لائن خودکش حملہ؛ 36 افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد گرفتار

       
مناظر: 814 | 15 Dec 2022  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سی ٹی ڈی نے 2009ء میں راولپنڈی میں خودکش حملے میں 36 افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد اکمل سے سی ٹی ڈی نے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد، چار ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران مبینہ دہشت گرد کے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔راولپنڈی سول لائن میں 2009ء میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، مبینہ دہشت گرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا کے بعد اب تک جیل میں ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0