جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

پوری قوت سے اپنے کشمیری بھائیوں کا کیس پوری دنیا میں لڑیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

       
مناظر: 748 | 21 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔مظفرآباد میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ منصفانہ طریقے سے چلیں تو ہم ریاست کی تقدیر بدل سکتے ہیں، گفتگو سے کبھی تبدیلی نہیں آتی، اپنے عمل سے ثابت کریں کہ آپ کا وژن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آزاد حیثیت سے اور پی ڈی ایم کی حمایت سے انتخاب جیتا، جن کو ارب پتی ہونے کا دعویٰ ٰتھا انہوں نے جس بے حیائی سے ریاستی وسائل لوٹے، اس کا حساب ہوگا، خواہش ہے کہ جلد از جلد حکومت سازی کی جائے ۔ چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ یہ پی ڈی ایم کے ساتھ کولیشن گورنمنٹ ہے، پوری قوت سے اپنے کشمیری بھائیوں کا کیس پوری دنیا میں لڑیں گے۔ کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا تاہم امکان ہے کہ اب عید کے بعد اسمبلی کا اجلاس ہوگا ۔یاد رہے کہ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 52 کے ایوان میں 48 ووٹوں کے ساتھ بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ووٹنگ میں پی ٹی آئی کے دو ارکان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم اور مسلم کانفرنس کے سردار عتیق بھی ووٹنگ کے عمل میں شریک نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی، عدالت نے انہیں عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0