بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بلوچ لاپتہ افراد سے متعلق دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ بے نقاب

       
مناظر: 274 | 21 Apr 2023  

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک ) دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی نے بیرون ملک موجود سہولات کاروں کے ساتھ مل کر بلوچ لاپتا افراد سے متعلق جھوٹا اور گمراہ کن سازش تیار کی جو بے نقاب ہوگئی۔ بلوچ لاپتہ افراد سے متعلق جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا ہے، انکشاف ہوا ہے کہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی نے بیرون ملک موجود سہولات کاروں کے ساتھ مل کر سازش تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عید پر بلوچ لاپتا افراد سے متعلق پروپیگنڈہ پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس گمراہ کن پروپیگنڈے کے تحت عید پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے لاپتا افراد سے متعلق احتجاج لانچ کیا جائے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے میسجز، ٹویٹ، ٹرینڈز اور ہیش ٹیگز کے ذریعے مہم چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اور اس طرح کی گمراہ کُن معلومات سے اصل حقائق کو مسخ کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنا ہے، یہ شرپسند عناصر جان بوجھ کر معصوم بلوچوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0