جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

سردار تنویر الیاس نے حکومت ختم ہونے کا ذمہ دار پرویز خٹک کو قرار دیدیا

       
مناظر: 625 | 25 Apr 2023  

 

مظفرآباد (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے حکومت ختم ہونے کی ذمہ د اری پرویز خٹک پر ڈال دی۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی مداخلت کے بعد پہلی دفعہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت گری، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک انصاف کو کمزور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک سے ہونے والے اختلافات عمران خان کے سامنے رکھے جائیں گے، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ہمارے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی جھنڈے تلے ہم سب ایک ہیں۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جو آزاد کشمیر میں حکومت کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ بھی ناکام ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0