جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی الیکشن 8 جون کو ہو گا

       
مناظر: 469 | 27 Apr 2023  

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) سردار تنویر الیاس کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست پر انتخاب 8 جون کو ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی، کاغذات نامزدگی 10 مئی تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ کاغذات کی سکروٹنی 11 مئی تک ہوگی، امیدواران کی حتمی فہرست 19 مئی کو آویزاں ہوگی، یہ نشست سابق وزیراعظم تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد وسطی باغ سے خالی ہوئی تھی۔