جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی ، 7 افراد جاں بحق

       
مناظر: 979 | 27 Apr 2023  

سکھر( نیوز ڈیسک ) کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے۔
پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی بزنس کلاس بوگی میں روہڑی سٹیشن سے پہلے آگ لگی جس کے بعد ڈرائیور نے ٹرین روک دی اور مسافروں کو متاثرہ بوگی سے نکالا گیا۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ بوگی کو ٹرین کی دیگر بوگیوں سے علیحدہ کر کے آگ بجھادی گئی۔
دوسری جانب ڈی سی او سکھر محسن سیال نے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون آگ لگنے کے بعد ٹرین سے چھلانگ لگانے کے باعث زخمی ہوئی تھی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
حکام نے بتایا کہ دوسرا انجن منگوا کر ٹرین کے پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کر دیا گیا ہے تاہم حادثے کے باعث اپ ٹریک تاحال معطل ہے۔
دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ایف جی آر کی قیادت میں انکوائری ٹیم کل خیرپور پہنچ کر جائزہ لے گی، بوگی میں آگ کیسے لگی اس کا پتا لگایا جائے گا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0