جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

وزیر اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات

       
مناظر: 465 | 3 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے انور الحق کو آئینی اور جمہوری عمل کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گی، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا، 5 اگست 2019 بھارت کا غیر قانونی اقدام انسانی حقوق پر کاری ضرب ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہے گی، ہم نے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں پر ہندوستان کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ ۔۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0