اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی کارروائی میں ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا کمانڈر ساتھی سمیت مارا گیا خیبرپختونخوا پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کھیارہ گروپ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا۔ خیبرپختونخوا پولیس کے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کھیارہ گروپ کا مطلوب دہشتگرد اقبال عرف بالی پولیس مقابلے میں ساتھی سمیت مارا گیا۔ اقبال عرف بالی دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں خیبرپختونخوا اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ انتہائی خطرناک دہشتگرد اقبال عرف بالی کے سر کی قیمت 1 کروڑ 5 لاکھ روپے مقرر تھی دہشتگرد اقبال عرف بالی سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں کے اغواء کے21 مقدمات میں مطلوب تھا۔ دہشتگرد اقبال عرف بالی ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا دہشتگرد اقبال عرف بالی حالیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خود کش دھماکے میں بھی ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔