اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

بیشک اللہ جسے ہدایت دے !میر پور خاص کے 10ہندو خاندانوں کے 50افرادنے کلمہ طیبہ پڑھ لیا

       
مناظر: 936 | 6 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) صوبہ سندھ کی میرپور خاص ڈویژن میں دس ہندو خاندانوں کے تقریباً پچاس افراد نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ موقر قومی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے کی یہ تقریب مدرسہ بیت الایمان، نیو مسلم کالونی میں منعقد کی گئی، اس تقریب میں وزیرمذہبی امور کے صاحبزادے محمد شمروز خان اور سینیٹر طلحہ محمود بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مدرسے کے معلم قاری تیمور راجپوت کا کہنا تھا کہ تمام ہندو افراد نے اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کیا ہے، ان افراد پر کسی حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا، اسلام قبول کرنے سے پہلے تمام افراد سے پہلے پوچھا گیا کہ اسلام قبول کرنے کے لئے ان پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے۔ اس تقریب میں درجنوں مقامی مسلمانوں بھی شریک ہوئے، رپورٹ کے مطابق نو مسلم افراد کے لیے 2018ء میں بنائی گئی ایک عمارت میں یہ خاندان مقیم رہیں گے۔ جہاں پر وہ چار ماہ قیام کریں گے اس دوران دین اسلام کی تعلیمات حاصل کریں گے، مدرسے کی جانب سے ان کے لباس، کھانے پینے اور علاج معالجے کا انتظام کیا جائے گا۔