ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنے سے عالمی ادارے کے نظام پر اعتماد ختم ہو چکا ہے:پاکستان

       
مناظر: 577 | 6 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کو عملدرآمد کا پابند بنانے کیلئے عالمی سیاسی اور معاشی نظام پر اعتماد کی بحالی بنیادی شرط ہے۔
پائیدار امن کیلئے مستقبل کے اعتماد کے بارے میں 15رکنی سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت کا نام لئے بغیر کہا کہ طاقتور ملکوں اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنے سے عالمی ادارے کے نظام پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سیاسی اور اقتصادی نظام پر اعتماد ختم ہونے کی وجہ عالمی سلامتی کا ابتر ماحول ہے جس میں ملک یہ سمجھتے ہیں کہ خود کو ہتھیاروں سے لیس کرنا ہی قومی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کے تحفظ کا ضامن ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0