اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

میجر جنرل فیصل پر عمران خان کے بغیر ثبوت الزامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا: وزیراعظم

       
مناظر: 938 | 7 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عمران نیازی کی معمولی سیاسی فائدے کیلئے قومی اداروں کو دھمکیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل نصیر اور انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران پرعمران نیازی بغیرثبوت الزامات لگارہےہیں، ان کوبغیر ثبوت کے الزامات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہبازشریف کا کہنا تھاکہ قومی اداروں اور ان کے افسران کے خلاف الزامات کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔