جمعہ‬‮   18   جولائی   2025
 
 

پاکستان بڑی تباہی سے بچ گیا ، باجوڑمیں خودکش بمبار تیار کرنے والا خطر ناک دہشتگرد گرفتار

       
مناظر: 568 | 9 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انسداد دہشتگردی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران باجوڑ سے مبینہ دہشت گرد اکرام اللّٰہ گرفتار کرلیا گیا۔ کالعدم تحریک کے گرفتار دہشت گرد کو خودکش بمبار تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد سے ایک دستی بم، 550 گرام بارود، پریما کارڈ و دیگر مواد برآمد کیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ میرے دو فرار ساتھی خودکش حملوں کا ارادہ رکھتے تھے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کو فرار دہشت گردوں کو ٹارگٹ تک رسائی کیلئے خود ساختہ بم حوالے کرتے وقت گرفتار کیا، باجوڑ بڑی تخریبی کارروائی سے بچ گیا۔انسداد دہشتگردی کی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0