مظفر آباد ( نیوزڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے ہی پارٹی قائد عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال سے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کے ذہن میں خدشات پیدا کررہے ہیں، آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ۔ ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے بعد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں، مسلح افواج ملک و قوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں، قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے فخر ہے۔
آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں: سردار تنویر کی عمران خان پر شدید تنقید
مناظر: 965 | 9 May 2023