بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

       
مناظر: 481 | 11 May 2023  

 

اسلام آباد11 مئی (نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا رہے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ دنوں میں بھارتی قابض فورسز نے راجوری، کپواڑہ اور بارہمولہ کے اضلاع میں 6کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا جبکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں،اس دوران مقامی آبادی کو ہراساں کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اینے آزادی پسند کارکن فیاض احمد ماگرے کی6دکانیں ضبط کر لی ہیں۔ انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0