بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ہوشاب میں سکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام، جوابی حملے میں5 دہشت گرد جہنم واصل

       
مناظر: 619 | 13 May 2023  

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے دوران 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پوری کامیابی سے پسپا کر دیا، دہشت گردوں کا تعاقب بلور کے قریبی پہاڑوں میں کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاک افواج بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0