اتوار‬‮   1   جون‬‮   2025
 
 

مزید ایسے واقعات ناقابل برداشت، 9مئی واقعات کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف

       
مناظر: 579 | 14 May 2023  

 

راولپنڈی (نیوزڈیسک )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کومشتعل افراد، اس پر اکسانے اور عمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اور پاک افواج اپنی تنصیبات کوجلانے کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی۔
جنرل عاصم منیر نے انفارمیشن وار فیئر اورغلط فہمیاں پیدا کرنےکی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سے ایسی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0