پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

ہوشاب میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم بی ایل اےکا انتہائی مطلوب سرغنہ مارا گیا

       
مناظر: 456 | 14 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم بی ایل اے کا سرغنہ عصمی عرف وفا مارا گیا۔ دو روز قبل ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سکیورٹی فورسزکا کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام 6 دہشتگرد ہلاک ذرائع کے مطابق عصمی معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب ایف سی کیمپ مسلم باغ میں شہید 3 جوانوں کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں کورکمانڈر کوئٹہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ ایف سی کیمپ پر حملہ ناکام بنانے اور کلیئرنس آپریشن میں 6 جوان اور ایک شہری شہیدا ہوا تھا۔