پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد، فوج مخالف کارروائیوں کی شدید مذمت

       
مناظر: 397 | 14 May 2023  

پشاور(نیوز ڈیسک ) باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ پختونیار نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں قبائلی زعما، تاجر برادری اور دیگر عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عمائدین کا کہنا تھا کہ بازاروں میں سیاسی جلسے کرنے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔