جمعہ‬‮   18   جولائی   2025
 
 

لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز کا فلیگ مارچ

       
مناظر: 668 | 14 May 2023  

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا جس کا مقصد امن و امان یقینی بنانے کیلئے پولیس سمیت سول اداروں کو تعاون فراہم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کی 2 درجن سے زائد گاڑیوں پر مشتمل فلیگ مارچ کینٹ سے مال روڈ، ڈیوس چوک، شملہ پہاڑی سے ریلوے سٹیشن پہنچا۔ اگلے مرحلے میں مارچ ریلوے سٹیشن سے گڑہی شاہو، ڈیوس چوک سے ہوتا ہوا مال روڈ سے گزرتا واپس کینٹ پہنچ گیا۔ ملک بھر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ شروع کیا گیا جس کے دوران شرپسندوں نے پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت، لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس سمیت اہم سرکاری و نجی املاک کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پاک فوج نے ملک کے اہم شہروں میں فلیگ مارچ شروع کئے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0