جمعہ‬‮   18   جولائی   2025
 
 

فیصل آباد: حساس ادارے کے دفتر پر ناکام حملے کے بعد صدر لاہور بار کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

       
مناظر: 686 | 15 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  صدر لاہور بار چوہدری اشتیاق اور فیصل آباد بار کے امتیاز لونا کی فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر ناکام حملے کے بعد کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

لیک آڈیو میں لاہور بار کے صدر چوہدری اشتیاق نے امتیاز لونا سے استفسار کیا ’فیصل آباد کی کیا کارروائی ڈلوائی ہے؟ مجھے ابھی رانا بابر کا فون آیا ہے۔‘

اس پر امتیاز لونا جواب دیتے ہیں ’بھائی جان وہاں بلال بسرا اور علی افضل ساہی بیٹھے تھے۔ حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور فائرنگ کا مقدمہ درج ہوگیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا ’آج صدر بار کو بلا کر کہا گیا ہے کہ بار کا شیلٹر نہ لیں، وہاں لوگ بیٹھے تھے۔ علی افضل، جنید ساہی، بلال بسرا بھی، اسی دوران وہاں چاروں طرف سے پولیس بھی پہنچ گئی، یہ صورتحال ہے بھائی جان۔‘

اس پر صدر لاہور بار نے کہا ’مجھے بابر کہتا ہے کہ اس کی مذمت چلاؤ اور اسٹرائیک کرو۔ نہیں میری جان میں نے آپ سے بھی تو پوچھنا ہے۔‘

جس کے جواب میں امتیاز لونا کہتے ہیں ’بار روم پر حملہ ہوا اس کی عزت توقیر کی پامالی ہوئی، اس کی ہمیں مذمت کرنی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا ’بھائی جان ہم وکیل ہیں اور وکیلوں کے ساتھ ہیں، اس کی ہمیں مذمت کرنی ہے بس اتنا چلانا چاہیے، سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ہاں جی پریس ریلیز دینی چاہیے اس طرح تو ہمارا امیج خراب ہوگا۔‘

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0