اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

میجر شبیر شریف شہید کی یادگار کی بے حرمتی ، بچی پھوٹ پھوٹ کر روپڑی، ویڈیو وائرل

       
مناظر: 498 | 15 May 2023  

 

لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران کئی اہم مقامات و تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ، لاہور میں کور کمانڈر ہائوس کو بھی نہ بخشا گیا، ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بھی اپنے مذموم عزائم کی بھینٹ چڑھادیا گیا، ایسے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ ’ اپنےشہید والد کی یادگار کی بے حرمتی پر یہ بیٹی اسی سے لپٹ لپٹ کر رورہی ہے ‘۔
کالم نویس اور میزبان ہارون انجم نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ چند دن سے جاری فساد میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور 1971 کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف کی یادگار کی بھی بے حرمتی کی گئی، ان کے خاندان کی ایک بچی ان کو یاد کر کے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی‘۔
گزشتہ چند دن سے جاری فساد میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور 1971 کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف کی یادگار کی بھی بے حرمتی کی گئی
اسی طرح حافظ اشفاق نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سرگودھا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شھداء کی یادگار کی بے حرمتی کی‘۔ *سرگودھا۔۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شھداء کی یادگار کی بے حرمتی کی۔میانوالی میں بھی ایم ایم عالم کے جہاز کے نمونے کو جلایا گیا، ایک صارف نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’کلمے والے بورڈ پر لاٹھیاں برسا دیں ، قومی ہیرو ایم ایم عالم کا جہاز جلا دیا ، نشانُ حیدر والے شہدا کے مجسموں کو گرا کر ڈنڈے برساتے رہے اور اس سب پر شرمندہ ہونے کی بجائے پوری ڈھٹائی سے ڈٹ کر کھڑے ہیں‘۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0