بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

میانوالی بیس پراٹیک پلان ، منصوبے کے تحت جہازوں کو جلایاگیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

       
مناظر: 211 | 15 May 2023  

لاہور(نیوز ڈیسک )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہناہے کہ 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے ،میانوالی بیس پراٹیک کو پوری طرح پلان کیاگیا،پلان کے مطابق میانوالی بیس پر جہازوں کو جلایاگیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے،جناح ہاؤس پر حملہ سیاسی پارٹی کا ورکر نہیں کر سکتا، جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس جلایا، انہوں نے ہی عسکری ٹاور کو جلایا،انہوں نے عسکری ٹاور پر حملے کا پلان بنا رکھاتھا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ 23 بلڈنگز کو نقصان پہنچایاگیا،گاڑیوں کا پوراشوروم جلایاگیا،سی ایس ڈی سٹور کو لوٹا گیا اور پھر جلا ڈالا۔
محسن نقوی نے کہاکہ میانوالی جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑیاں جلائی گئیں،میانوالی میں پی ایف بیس پر اٹیک کیاگیا،اے ٹی ایم اور 2 پٹرول پمپس کو جلایاگیا، راولپنڈی میں 2 میٹرو سٹیشن کو جلایاگیا،فیصل آباد میں بھی سنگل کیبن ، پولیس بسوں کو جلایاگیا،گوجرانوالہ میں آرمی کی ایک چیک پوسٹ جلائی گئی،ملتان میں سٹیٹ بینک بلڈنگ میں نیشنل بینک کو جلایاگیا۔
ان کاکہناتھا کہ ابھی تک 600 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے،کچھ شرپسند پکڑے گئے، دیگر بھی پکڑے جائیںگے،کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0