ہفتہ‬‮   19   جولائی   2025
 
 

عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں: عفت عمر

       
مناظر: 972 | 15 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر اداکارہ عفت عمر کا شمار پی ٹی آئی کی ناقدین میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ اکثروبیشتر عمران خان کے حمایتی افراد کی جانب سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ گزشتہ روز مدر زڈے کے موقع پر عفت عمر نے اپنی مرحوم والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا تھاجس کے بعد انہیں ایک بار پھر پی ٹی آئی کارکنان کی تنقید کا سامنا رہا۔ اب اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو میں عفت عمر کا کہنا تھا کہ مدرز ڈے کے موقع پر میں نے والدہ کی تصویر لگاکر مدرزڈے وش کیا تھا لیکن پی ٹی آئی سپورٹر اتنے ظالم اور اس قدر نیچے گرچکے ہیں، ان کا دماغی توازن ان کے لیڈر نے اتنا خراب کردیا ہے کہ انہیں یہ بھی شرم نہیں آتی کہ کسی کی ماں کی پوسٹ کو تو چھوڑ دینا چاہیے۔ عفت عمر نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے نہیں بخشا میرے خاوند یہاں تک کہ میری اولاد کو بھی نہیں بخشا لیکن ماں ایسی ہستی ہے جس پر سب کو شرم آجاتی ہے لیکن عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0