لاہور ( نیوز ڈیسک ) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز کو بند کر دیا گیا ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے اسلام آباد تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 فیض آباد سے رجانہ انٹرچینج تک بند کی گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے نے بتایا کہ موٹر وے ایم 4 کو بھی فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
موٹر وے ایم 2 لاہور سے اسلام آباد تک شدید دھند کے باعث بند
مناظر: 455 | 19 Dec 2022