بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کی خطرناک صورتحال کابھارت پہ اثر ضرور پڑے گا۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ

       
مناظر: 457 | 16 May 2023  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خراب صورتحال کا بھارت پر اثر ضرور پڑے گا۔بھارت کی سابق من موہن سنگھ حکومت میں وزیر خارجہ کے عہدے پہ فائز رہنے والے نٹور سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں خانہ جنگی جیسی صورتحال کا ہندوستان پر اثر ضرور پڑے گا۔ پاکستان کے حالات بہت نازک ہیں۔ حکومت پاکستان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ سنگھ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں تو عدالت میں بتائیں۔ ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔ نٹور سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں فوج چلتی ہے۔ فوج کے تعاون کے بغیر حکومت زیادہ نہیں چل سکتی۔پاکستان میں آتشزدگی اور تشدد کے واقعات پر سنگھ نے کہا کہ وہاں کی فوج طاقتور ہے لیکن جو کچھ ہوا، وہ ٹھیک نہیں تھا۔ تمام شہروں میں ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے، عمران کا نام لیا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کے لیے اچھا نہیں۔ ہمارے پڑوس میں ہونے والے ایسے واقعات ہندوستان کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد9مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور اہم سرکاری مقامات پہ پی ٹی آئی کے حامیوں کی طرف سے جلائو گھیرائو کے واقعات پہ بھارت میں عمومی طور پر بہت خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے عمران خان کی خاص طور پر تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0