بنوں (نیوز ڈیسک) بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈپر دہشتگردوں کے حملےکے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کینٹ ایریا میں گزشتہ شام سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکارشہید اور تین سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔
بنوں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ کینٹ کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستے سیل ہیں، ادھر میرانشاہ روڈ اور جمعہ خان روڈ ہرقسم کی آمدروفت کے لیے بند ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد افغانستان تک باخفاظت فضائی راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بنوں: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، فورسز کا آپریشن جاری
مناظر: 276 | 19 Dec 2022