اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

محمود ساغر کی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت

       
مناظر: 493 | 20 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر بلوچستان کے علاقے ژوپ میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی فوری صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اورنہایت قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے مملکت خداد پاکستان کی سلامتی ،استحکام و تحفظ کی دعا کی اور زخمی ہونے والے افراد اور انکے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔
یا د رہے کہ امیر جماعت اسلامی کے قافلے کے نزدیک اس وقت خود کش دھماکہ ہوا جب وہ ایک جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ تنظیم کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق دھماکے میں سراج الحق محفوظ رہے تاہم تنظیم کے سات کارکن زخمی ہوئے ہیںجن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0