ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

25 مئی کو ’یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان‘ منانے کا فیصلہ

       
مناظر: 575 | 22 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) شہداءِ پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 25 مئی کو ’یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد جہاں ایک طرف شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے وہاں قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے کہ شہدا، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان میں ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے گا تاکہ شہداءِ پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جاسکے۔ خصوصی پروگرام اور تقریبات میں ملک بھر میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی جائے گی، افواجِ پاکستان ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شُہدا پر سلامی دی جائے گی۔
مرکزی تقریب جی ایچ کیو کی یادگارِ شہداء پر ہو گی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈکوارٹرز اور پولیس کی متعدد یادگار شہداء پر بھی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ صوبائی دارالحکومتوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی۔ یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان تجدیدِ عہد کا یوم ہے جو نفرتوں اور تلخیوں کو بھلا کر محبت، امن، امید، رواداری اور اپنے شہداء سے والہانہ محبت کا پیغام دے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0