ہنگو (نیوز ڈیسک ) ہنگو میں دہشت گردوں نے کمپنی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار اور 2 گارڈز شہید ہو گئے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق علاقہ ڈی ایس پی نے بتایا کہ اہلکاروں نے 2 گھنٹے تک دہشت گردوں کیساتھ دلیری سے مقابلہ کیا، پولیس اور فرنٹیئر کور کی نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ شہدا کی میتوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔
دہشت گردوں کیساتھ 2 گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ، 4 اہلکار اور 2 گارڈز شہید
مناظر: 824 | 23 May 2023
