جمعہ‬‮   25   جولائی   2025
 
 

جی ایچ کیودھاوے کی مرکزی ملزمہ کنول شوذب کی دیگر خواتین کارکنوں ساتھ آڈیو لیک

       
مناظر: 378 | 24 May 2023  

لاہور (نیوز ڈیسک ) راولپنڈی میں واقع پا ک فوج کے ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو) پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق مبینہ آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح مختلف کارکنان کو ایم این اے کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں کہ شوزب کنول نے کہا ہےکہ جی ایچ کیو کی طرف جانا ہے۔ یہ کہتی بھی سنائی دیں کہ لیاقت باغ والی جگہ پر وہاں کارکنان اور پولیس کی جھڑپیں ہو رہی ہیں، پولیس شدید شیلنگ کر رہی ہے، صدر جانے کا راستہ نہیں، تمام راستے بند ہیں۔ فرح مزید کہتی ہیں کہ فیض آباد میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ ہیں، سماویہ کو دھکے مار مار کر واپس بھیج رہے ہیں مگر سماویہ ہیروئین بنی ہوئی ہے اور مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ وہ آرمی تنصیبات پر حملوں میں شامل نہیں مگر یہ آڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی جونیئر قیادت بھی اس میں ملوث رہی ہے۔ مبینہ آڈیو میں فرح دیگر خواتین کو اکسا رہی ہیں کہ مخصوص مقام پر پہنچنا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0