جمعہ‬‮   25   جولائی   2025
 
 

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لے رہے ہیں، خواجہ آصف

       
مناظر: 375 | 24 May 2023  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے، ان حملوں سے پہلے منصو بہ بندی کی گئی تھی، گرفتار ملزمان نے بھی بتایا کہ حملوں کی پلاننگ پہلے کی گئی تھی، شرپسندوں کو وہاں پہنچنے میں سہولت کاری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو سیاست کیلئے فریق بنا لیا، نواز شریف کے ساتھ جو گزشتہ 5 سال میں ہوا انہوں نے حملہ کرنے کا نہیں سوچا، عمران خان نے فوج کو اپنا مخالف تصور کرلیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، تحریک انصاف پر پابندی کی بات ہوئی تو پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی، 9 مئی کے واقعات پر عسکری قیادت کے تحفظات جائز ہیں، بھارت کی جانب سے واقعات پر جشن منایا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0