جمعہ‬‮   25   جولائی   2025
 
 

پاک فوج کا کمانڈو ایکشن ، 6دہشت گرد جہنم واصل

       
مناظر: 602 | 25 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر شمالی وزیرستان کے علاقے دتا خیل میں خودکش حملے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتا خیل میں خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی سکیورٹی اہلکاروں کے پاس اڑادی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں دو سکیورٹی فورسز کے اہلکار کے علاوہ پولیس کانسٹیبل حکیم جان اور ایک شہری شہید ہوگئے۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 6 دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا جب کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0