جمعہ‬‮   25   جولائی   2025
 
 

عمران خان تنہا رہ گئے ، فواد چوہدری کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

       
مناظر: 883 | 25 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 9 مئی واقعات کی واضع مذمت کی، میں نے اپنی پارٹی پوزیشن سے استعفیٰ دے دیا ہے اور عمران خان سے بھی راہیں جدا کر رہا ہوں۔
پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنے شوہر کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’آخر کار سفر اختتام کو پہنچا‘۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد فواد چوہدری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ فیصل واوڈا سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری بڑا فیصلہ کرنے کو تیار ہوئے، اس دوران کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے سیاست سے دل اٹھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی چند رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0