اتوار‬‮   27   جولائی   2025
 
 

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: جے آئی ٹی نے عمران خان کو تفتیش کیلئے طلب کرلیا

       
مناظر: 540 | 30 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا، انہیں کل 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی ان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیزبنا رکھی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0