اتوار‬‮   27   جولائی   2025
 
 

سیکیورٹی اداروں کی کارروائی ، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

       
مناظر: 327 | 31 May 2023  

ساہیوال(نیوز ڈیسک ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال پاکپتن روڈ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساہیوال پاکپتن روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد محمد افضل مہمند کو گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے ہینڈگرنیڈ، دھماکا خیز مواد کے آلات، 8550 روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم الاحرار سے ہے، ملزم کا تعلق سہنگے تنگے یوسف خیل ضلع مہمند ایجنسی سے ہے۔
دہشت گرد سے الیکٹرک ڈیٹونیٹر، الیکٹرک بٹن، بیٹری، ڈبل چارجر سمیت ہینڈ گرنیڈ، سبزی مائل، ایک گرنیڈ ای ڈی بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے خلاف 4-5 ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی، ٹی ٹی اے گروپ کا اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم تاج عرف خالد عرف حافظ پٹھان کو مکی شاہ روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹو نیٹر راڈ اور ہینڈ گرنیڈ کا پن برآمد کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0